ایک وی پی این(ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) ایک پرائیویٹ ڈیٹا نیٹ ورک ہے جو موجودہ ٹیلیکمیونیکیشن ڈحانچہ(عام فون لائنیں،ٹی ون لائنیں،ڈی ایس ایل،کیبل لائنیں وغیرہ وغیرہ)استعمال کرتا ہے۔پرائیویسی پروٹوکول ٹنلز کے ذریعے اور حفاظتی لائحہ عمل کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔
وی پی این کنیکٹیوٹی کے حل کی بہت سی اقسام موجود ہیں جو تحفظ اور فیچرز کی وسیع تعداد پیش کرتے ہیں،لیکن ایک بزنس کیوں وی پی این کو ایک حل سمجھتا ہے۔
ریمورٹ ملازمین
کاروباراوپر کے اخراجات کم کرنے تلاش میں ہیں، ریموٹ ملازمین (گھر یا کسی بھی انٹرنیٹ کا فعال مقام سے کام کر رہے ہیں)ہوں اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اب ضروری نہیں کہ کوئی دفتر کی جگہ خریدے یا کاروباری گھنٹوں کے دوران ایوان کارکنان کو لیز پر دیا جائے . یہ بھی کہ ان کے بجلی، حرارتی، اور دفتر میں رسد کی فراہمی کے بل کو کم کر دیتاہے .
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے،وی پی این دوردراز کام کرنے والے لوگوں کو ایک پرائیویٹ نیٹ ورک سے جوڑ دیتا ہے جیسے کہ وہ کوئی انرونی سوئچ ہو؛یہ ملازمین ایک وی پی این کلائنٹ کے ذریعے براہ راست اپنے لیپ ٹاپ یا سمارٹ فونزکے ذریعے کمپنی کے پرائیویٹ نیٹ ورک سے جڑے ہوتے ہیں۔اس طرح کرنے سے،ملازمین کا ورک سٹیشن ایک اندرونی پرائیویٹ پتہ حاصل کرتا ہے اور ایپلیکشن تک رسائی،فائل بانٹنا،اور پرنٹرزتک حاصل کرسکتا ہےجو عموماً مادی طور پر کمپنی کی بلڈنگ میں واقع ہوتے ہیں ۔
ناگہانی کی بحالی
اگرکوئی کمپنی کسی ناگہانی آفت میں سے گزرتی ہے،وی پی این کمپنیوں کو ایک وسیع ناگہانی کی بحالی کا پلان ان کے ملازمین کے وی پی این کلائنٹ سے لیس لیپ ٹاپس کو ڈیپلائی کر کے دیتا ہے۔
اگرکسی آجرکو کام کی جگہ پرضرور جانا پڑے تاکہ کمپیوٹر یا سرور کی سکرین کو دیکھ سکے،ایک وی پی این ٹنل اس کے بجائے استعمال کی جاسکتی ہے تاکہ وہ آجر کو دور سےرابطہ کرنے کا موقع دے۔یہ کمپنی کو آن سائٹ سفر کی لاگت سے محفوظ کرسکتا ہے اور تیزرفتار حل بھی دلا سکتا ہے۔
دوردراز کام کی جگہیں
مثال کے طور پر،ایک چھوٹا کاروبارگلی کے پارایک نئی دکان کھول رہا ہے۔مالک بنیادی خریدارڈیٹا بیس سرور کو اس کے اصل مقام پر رکھنا چاہتا ہے،اور نئی جگہ سے رسائی بھی چاہتے ہیں۔ایک آپشن تو ٹھوس کیبل کنکشن ہو سکتا ہے جو ایک عمارت سے دوسری تک جائے۔یہ آپشن مہنگی ہے اور یہ غیرمحفوظ اور غیرحقیقی ثابت ہو سکتی ہے۔
ایک حل وی پی این ٹنل کا استعمال ہے جو سستا،مزید محفوظ،مزید حقیقی ہوسکتا ہے۔حل یہ ہے کہ دو مقامات کے درمیان ایک منطقی کنکشن(ہر ایک مقام پر انٹریٹ کنکشن ہونا چاہیے) ترتیب دیا جائے۔،انٹرنیٹ پر،اور دونوں عمارتوں میں آلات کو ایک دوسرے سے اس طرح رابطہ کرے دیں جیسے وہ مادی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوں۔ذرا غور کریں یہی حل بڑی سطح پر قومی یا عالمی کمپنیوں میں استعمال ہو رہا ہو،اور آپ دیکھ سکیں گے کہ کیسے وی پی این ٹنلز بڑی تنظیموں کو ان کے لوکل کنکشنز کے ذریعے ایک پرائیویٹ نیٹ ورک پر جڑنے کی اجازت دیتا ہے۔