ونڈوز10 پر L2TPوی پی این کیسے ترتیب دیں

اکتوبر 4, 2015, 5:59 شام

مائیکروسافٹ نے آخر کار ونڈوز 8.1اور ونڈوز10 کے نئے اپ گریڈ چاری کردیئے،پرانی ونڈوز کے ورژنزکی طرح،اس مٰن کئی نمایاں خوبیاں ہیں،لیکن کچھ بالکل نہیں بدلیں۔

صارف کے لئےb.VPN دو نئے وی پی این کنکشنز پیش کرتا ہے۔چناچہ،اگر آپ b.VPNایک ہی دفعہ میں دو مختلف آلات پر چلانا چاہتے ہیں اوردوسرے پرL2TP وی پی این کو مینوئلی کنفگر کرنا چاہتے ہیں۔۔مندرجہ ذیل مراحل آپ کو دکھائیں گے کہ کیسے ونڈوز10 پرL2TP وی پی این ترتیب دیا جائے۔

اہم نوٹس:

اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘ دیکھ سکیں۔

آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔

آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔

ونڈوز10 پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:

ٹاسک بار میں تلاش آئی کون پر کلک کریں۔’’کنٹرول پینل‘‘ لکھیں اور پہلے نتیجے پر کلک کریں۔

کلک کریں’’ نیٹ ورک اور انٹریٹ‘‘ پر۔

کلک کریں’’ نیٹ ورک اور شیئرنگ سینٹر‘‘ پر۔

کلک کریں’’ ایک نئا کنکشن یا نیٹ ورک بنائیں‘‘پر۔

کلک کریں’’ورک پلیس سے کنیکٹ کریں‘‘ پر۔

اب ’’ میراانٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں(وی پی این)‘‘پر کلک کریں۔

اب ’’ سرورایڈریس‘‘ کے لئے،کوئی بھی b.VPNسرور جسے آپ ترجیح دیتے ہوں ڈالیں۔(مثلاً کینیڈا،یوایس اے،b.VPN.com ).

اپنی پسند کا کائی بھی نام،’’منزل کا نام‘‘ میں ڈالیں۔تاہم تجویز دی جاتی ہے کہ اسی سرور کا نام ہی استعمال کریں۔(مثلاً کینیڈا،یوایس اے،b.VPN.com ).

کلک کریں’’ تخلیق کریں‘‘ پر۔

ٹاسک بار پرکنکشن آئی کون پر کلک کریں۔اور اپنے بنائے ہوئے کنکش کے نام پر کلک کریں۔

مینیو’’ متعلقہ ترتیبات‘‘ میں سے منتخب کریں ’’اڈاپٹرآپشزتبدیل کریں‘‘۔

 

کنیکشنز کے نام پر رائٹ کلک کریں’’پراپرٹیز‘‘کا انتخاب کریں۔

کلک کریں’’سیکیورٹی ٹیب‘‘ پر۔’’وی پی این کی اقسام‘‘ کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے،منتخب کریں’’IPsec (L2TP/IPsec) کے ساتھ لیئرٹو ٹنلنگ پروٹوکول‘‘۔

کلک کریں’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘۔

منتخب کریں’’اجازت کے لئے پری شیئرڈکی استعمال کریں‘‘اورمیچنگ کی ڈالیں۔’’اوکے‘‘پر کلک کریں۔

منتخب کریں’’ان پروٹوکول کو اجازت‘‘اورمیچنگ کی ڈالیں۔’’اوکے‘‘پر کلک کریں۔

ایک بار پھر کنکشنز پر کلک کریں اور وی پی این کنکشن جو آپ نے بنایا ہےمنتخب کریں۔

کلک کریں’’کنیکٹ‘‘

اپناb.VPN صارف نام اور پاس ورڈ ڈالیں اور’’اوکے‘‘ پر کلک کریں۔

کنیکٹ ہونے تک انتظار کریں۔

اب آپ نے کامیابی کےساتھ ونڈوزٹین پرL2TP وی پی این کنفگر کر لیا ہے۔