ونڈوز7 پر L2TPوی پی این کیسے ترتیب دیں
اپنے صارفین کے لئے b.VPNچار وی پی این کنکشنز پیش کرتا ہے۔اس لئے،اگر آپ b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کرنا چاہتے ہیں،آپ b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کر سکتے ہیں اور باقی دو پر L2TPوی پی این کنکشن کو مینوئلی کنفگرکرکےاستعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مراحل آپ کو دکھائیں گے کہ ونڈوزسیون پرL2TP وی پی این کیسے ترتیب دے سکتے ہیں۔
اہم نوٹس:
اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘ دیکھ سکیں۔
آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔
آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔
ونڈوز 7پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:
کلک کریں’’سٹارٹ مینیو‘‘پراورتلاش کی جگہ پر’’وی پی این‘‘لکھیں،پھر’’ایک ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ترتیب دیں(وی پی این)‘‘پر کلک کریں۔
ایک ونڈو’’وی پی این کنکشن تخلیق کریں‘‘نظرآئے گی۔اپنے نیٹ ورک کے منتظم سے سرورکی معلومات لیں۔
وی پی این سرورکا پتہ’’انٹرنیٹ پتے‘‘کے باکس میں لکھیں(مثلاً :ca.usa.bvpn.com)
اپنی پسند کا کوئی بھی نام،’’منزل کا نام‘‘ میں ڈالیں۔(تجویز دی جاتی ہے کہ اسی سرور کا نام دوبارہ استعمال کریں)
یقینی رہے کہ اس وقت کنیکٹ نہ ہوں؛صرف اسے ترتیب دیں اور میں بعد میں کنیکٹ ہوں گا‘‘ کے چیک باکس پر ٹک لگا ہو۔
کلک کریں’’نیکسٹ‘‘پر
اپنے وی پی این اکاؤنٹ کا صارف نام اور پاس ورڈ ڈالیں،پھر’’تخلیق کریں‘‘پر کلک کریں۔
کھولیں’’کنٹرول پینل‘‘ اور’’ نیٹ ورک اور انٹرنیٹ‘‘ پر کلک کریں اور کھولیں ’’ نیٹ ورک اور شیئرنگ سینٹر‘‘اور پھر’’ نیٹ ورک سے کنیکٹ کریں‘‘پرکلک کریں۔
جب آپ ’’ نیٹ ورک سے کنیکٹ کریں‘‘پرکلک کریں گے،وی پی این کنکشنز کی ایک فہرست ظاہر ہو گی۔اپنے بنائے ہوئے کنکشن پر کلک کریں اور پھر’’پراپرٹیز‘‘کا انتخاب کریں۔
پراپرٹیز میں سے’’سیکیورٹی‘‘ کا انتخاب کریں،پھر’’وی پی این کی اقسام‘‘کی نیچے کھلنے والی فہرست میں سے’’IPsec (L2TP/IPsec) کے ساتھ لیئرٹو ٹنلنگ پروٹوکول‘‘منتخب کریں۔
یقینی رہے کہ آپ نے"ان انکرپٹڈ پاس ورڈ (PAP)"آپشن کے چیک باکس پر ٹک کررکھا ہو۔
پھر’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘بٹن پرکلک کریں۔
اب’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘میں،’’اجازت کے لئے پری شیئرڈکی استعمال کریں‘‘کے ریڈیو بٹن پر کلک کریں ۔پھر’’کی‘‘ کے باکس میں(oorg5y8ajugiwgc) لکھیں اور پھر’’اوکے‘‘پر کلک کریں۔
مکمل کرنے کے لئے’’اوکے‘‘پر کلک کریں
کنیکٹ سکرین پر اپنے وی پی این اکاؤنٹ کا صارف نام اور پاس ورڈدوبارہ ڈالیں۔
کلک کریں’’کنیکٹ‘‘ پر
اب آپ نے کامیابی کےساتھ ونڈوز 7 پرL2TP وی پی این کنفگر کر لیا ہے۔