ونڈوز 8/8.1 پر ڈی این ایس سرورپر ترتیبات کیسے تبدیل کی جائیں۔

جون 30, 2015, 6:47 شام

اگر ونڈوز8 یا ونڈوز8.1 پر b.VPNکنیکٹ کرنے کی صورت میں،آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن ختم ہوجاتا ہے،برائے مہربانی،ڈی این ایس سرور کو تبدیل کریں۔مندرجہ ذیل ہدایات کو پڑح کر جانیں کہ کیسے کیا جائے۔

پہلے اپنے ڈیسک ٹاپ کے دائیں کنارے پرکلک کرکے چارم بار کھولیں اور ’’ترتیبات‘‘پر کلک کریں۔

منتخب کریں ’’ کنٹرول پینل‘‘۔

جائیں’’ نیٹ ورک اور شیئرنگ سینٹر‘‘ پر۔

منتخب کریں’’ تبدیل اڈاپٹرترتیبات‘‘۔

اپنے موجودہ انٹرنیٹ کنیکشن چاہے وہ ایتھرنیٹ ہے یا وائی فائی پر ڈبل کلک کریں۔

اب ’’ پراپرٹیز ‘‘ پر کلک کریں

پہلے ’’اٹرنیٹ پروٹوکول ورژن  4 (TCP/IPv4)‘‘ پر اور پھر ’’ پراپرٹیز ‘‘ پر کلک کریں

ریڈیو بٹن ’’یہ ڈی این ایس سرور استعمال کریں‘‘ چالو کریں۔

بہتر ہے کہ گوگل پبلک ڈی این ایس کو ہی استعمال کریں اور مندرجہ ذیل ڈالیں:

یہ ’’ ترجیحی ڈی این ایس سرور‘‘ کے لئے ہے: 8.8.8.8

یہ ’’ متبادل ڈی این ایس سرور‘‘ کے لئے ہے: 8.8.4.4

ابھی آپ نے جو تبدیلیاں کی ہے کو درست کرنے کے لئے "ٹھیک ہے" پر کلک کریں.