ونڈوز8.1 پر L2TPوی پی این کیسے ترتیب دیں
اپنے صارفین کے لئے b.VPNچار وی پی این کنکشنز پیش کرتا ہے۔اس لئے،اگر آپ b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کرنا چاہتے ہیں،آپ b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کر سکتے ہیں اور باقی دو پر L2TPوی پی این کنکشن کو مینوئلی کنفگرکرکےاستعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مراحل آپ کو دکھائیں گے کہ ونڈوز8.1 پرL2TP وی پی این کیسے ترتیب دے سکتے ہیں۔
اہم نوٹس:
اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘دیکھ سکیں۔
آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔
آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔
ونڈوز8.1 پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:
اپنی سکرین کے نیچے یا اوپر کرسر لے جائیں کلک کریں،’’تلاش‘‘پر۔،اور تلاش کی جگہ پر لکھیں’’انٹرنیٹ آپشنز‘‘ ۔
کھولیں’’کنکشنز‘‘ٹیب۔
چنیں’’وی پی این شامل کریں‘‘۔
وی پی این سرور کا نام ’’انٹرنیٹ پتہ‘‘ کےباکس میں ڈالیں۔ (مثلاً. ca.usa.bvpn.com)
نام شامل کریں’’منزل کا نام‘‘ والے باکس میں۔ (تجویز کیا جاتا ہے کہ سرورکا پتہ ہی منزل کے نام کی جگہ پر استعمال کریں)
کلک کریں’’تخلیق کریں‘‘پر۔
اپنے بنائے ہوئےنئےوی پی این کنکش کا ’’کنکشنز‘‘ میں سے انتخاب کریں اور’’ترتیبات‘‘ پر کلک کریں۔
اپنا صارف نام اور پاس ورڈ ڈالیں اور’’پراپرٹیز‘‘پر کلک کریں۔
کھولیں’’سیکیورٹی‘‘۔
اب۔’’وی پی این کی اقسام‘‘ کے لئےمنتخب کریں’’IPsec (L2TP/IPsec) کے ساتھ لیئرٹو ٹنلنگ پروٹوکول‘‘۔
کلک کریں’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘۔
منتخب کریں’’اجازت کے لئے پری شیئرڈکی استعمال کریں‘‘کا ریڈیو بٹن پھرکی کے باکس میں(oorg5y8ajugiwgc) ڈالیں۔
کلک کریں ’’اوکے‘‘پر
کنیکٹ کرنے کے لئےکرسر کو سکرین کے اوپر یا نیچے لے جاکر’’نیٹ ورک‘‘پر کلک کریں۔
وی پی این کنکشن جو آپ نے ابھی بنایا ہے کا انتخاب کریں اور’’کنیکٹ‘‘ پر کلک کریں۔
اپنا صارف نام اور پاس ورڈ ڈالیں اور’’اوکے‘‘ پر کلک کریں۔
اب آپ نے کامیابی کےساتھ ونڈوز8.1 پرL2TP وی پی این کنفگر کر لیا ہے۔