میک او ایس پر ویسکوزیٹی استعمال کرتے ہوئے b.VPN کو کیسے کنیکٹ کریں۔

اگست 23, 2016, 7:52 صبح

نوٹ:

ویسکوزیٹی تیس دن کے استعمال کے لئے مفت ہے۔ٹرائل کا دورانیہ ختم ہونے پر، آپ کو$9 میں لائف ٹائم لائیسنس خریدنے کی ضرورت پڑے گی۔

اوپن وی پی این  کنفگریشن فائل ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔

اس لنک پر جائیں:

https://www.bvpn.com/ur/accounts/profile/openvpn_server_list/

 نیچے دیئے گئے اپنے ترجیحی سرور میں سے ’’ جنریٹ’’ پر کلک کریں۔

ویسکوزیٹی ڈاؤن لوڈ اور انسٹال ہو رہی ہے۔

اس لنک پر جائیں:

https://www.sparklabs.com/viscosity/download/

میک کے نیچے دیئے گئے ’’ ابھی ڈاؤن لوڈ کریں‘‘ کے بٹن پر کلک کریں۔

ڈبل کلک کریں viscosity.dmg فائل پر(عام طور پر یہ ڈاؤن لوڈ فولڈر میں موجود ہوتی ہے)۔

اسکو ایپلیکیشن فولڈر میں گھسیٹ کر لے جائیں

ویسکوزیٹی آئی کون پر ڈبل کلک کریں۔

ویسکوزیٹی نام کا ایک ڈایئلاگ باکس ظاہر ہوگا یہ بتاتے ہوئے کہ ایک ایپلیکیشن انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔’’ اوپن ‘‘ پر کلک کریں۔

ایک نئا ڈایئلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔’’ انسٹال ‘‘ پر کلک کریں۔

اب آپ سے پوچھا جائے گا کہ جاری رہنے کے لئے اپنا ایڈمن ’’ صارف نام‘‘ اور’’ پاس ورڈ‘‘فراہم کریں۔’’ انسٹال ہیلپر‘‘ پر کلک کریں۔انسٹال ہونے تک انتظار کریں۔

کنکشن تیار ہورہا ہے

مینوبار پر واقع ’’ویسکوزیٹی ‘‘ آئی کون پر کلک کریں، ’’ترجیحات ‘‘ پر کلک کریں۔

پوپ اپ ونڈو ’’کنکشنز ‘‘میں سے’’+‘‘ کے آئی کون پر کلک کریں اور پھر ’’ امپورٹ کنکشن‘‘ منتخب کریں۔

منتخب کریں ’’ فائل میں سے۔۔۔۔‘‘۔

پہلے سے ڈاؤن لوڈ کی گئی اوپن وی پی این  کنفگریشن فائل پر کلک کریں۔’’اوپن‘‘ پر کلک کریں۔

ایک تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا یہ بیان کرتے ہوئے کہ فائل کامیابی سے امپورٹ ہوگئی ہے۔’’ اوکے ‘‘ پر کلک کریں۔

اپنے b.VPNاکاؤنٹ کی تفصیلات( صارف نام اور پاس ورڈ) ڈالیں۔’’میرے کی چین میں تفصیلات یاد رکھیں‘‘ کی آپشن پر ٹک کریں اور ’’اوکے‘‘ پر کلک کریں۔

کنکشن تیار ہونے تک انتظار کریں۔

جب آپ کنیکٹ ہوں گے تو آپ کی ونڈو اس طرح نظر آنی چاہیئے۔