استعمال کی نئی شرائط کا جائزہ لینے کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.bvpn.com/en/termsofservice
b.VPN معاہدہ
b.VPN انٹر نیٹ کے لئے کی جانے والی بےنام سرفنگ ـ‘‘ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ’’ کی خدمات استعمال کرنے سے آپ مندرجہ ذیل استعمال کی شرائط سے متفق ہوں گے۔
ندرجہ ذیل اصطلاحات میں ’’ آپ ‘‘ سے مطلب b.VPN کی خدمات کا صارف/ bvpn.com service کا خریدار ہے۔جبکہ اصطلاح ’’ ہم‘‘ یا ’’ ہمارے ‘‘ سے مطلب bvpn.com service کی بذات خود خدمات ہے۔
آپ کے ہماری ویب سائٹ کو استعمال کرنے پر،ہم آپ کو بہترین وی پی این سروس بمعہ اعلیٰ ترین پرائیویسی اورکم سے کم وقفہ کے مہیا کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
b.VPN اپنے خریداروں کی ذاتیات کا احترام کرتا ہے،چناچہ،کوئی بھی معلومات جو کہ رضا کارانہ آپ کی طرف سے فراہم کی گئی ہو،جس کے بارے میں آپ کو رجسٹریشن اور ادائیگی کے فارم میں آپ سے پوچھا گیا ہو،کسی بھی تیسری پارٹی کو اس وقت تک فاش نہیں کی جائیں گی جب تک کہ آپ کمپنی کی شرائط اور پرایئویسی پالیسی سے انحراف نہیں کرتے یا قومی یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔ان تفصیلات تک صرف bvpn.comکے ایڈمنز کی رسائی ہے اور ان کو بانٹا نہیں جائے گا۔
ہمارے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔آپ کو قانون کا احترام کرنا ہوگا اور کسی متولی کے تعلقات کی خلاف ورزی ،کسی مقامی،ریاستی قومی،بین الاقوامی قوانین کا احترام اور ان سے انحراف سے ہونے والے خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔
آپ اپنا اکاؤنٹ دوسروں کے ساتھ شئیرنہ کرنے پر متفق ہوں گے۔تاہم،آپ اپنا اکاؤنٹ دوسرے آلات پراستعمال کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں صرف ایک کنکشن پر۔
آپ کو bvpn.com کی طرف سے ای میلز اور نیوز لیٹر وصول کرنے پر متفق ہونا ہو گا۔
آپ متفق ہوں گے کہ ہماری خدمات آپ کو کسی وارنٹی کے بغیر پیشکردہ ہیں۔ ہم کسی بھی براہ راست،بلاواسطہ طور پر،نتیجتا، دقتوں،یا کسی بھی طرح کے نقصانات،یا منافع کے نقصان،جو کہ ہماری خدمات کے استعمال کی وجہ سے ہوئے ہوں کے ذمہ دار نہیں۔b.VPN کسی بھی قسم کی فیس جو کہ پہلے سے ہی اداشدہ ہوں یا آپ کے ذمہ ہوں کا ری فنڈ نہیں کرے گا۔
ہم آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کی گارنٹی نہیں دیتے۔نہ ہی ہم آپ کے انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والوں کی وجہ سے رک جانے والے انٹرنیٹ کی کوئی گارنٹی دیتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم آپ کے علاقے میں چلنے والے انٹرنیٹ پر کوئی اختیارنہیں رکھتے کہ وہ کیسے چلے گا۔
ہم کسی بھی طرح یا کسی صورت میں bvpn.comکے استعمال کی وجہ سے،(محسوس کردہ یا غیر محسوس کردہ)،استعمال کے دوران یا استعمال کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ذمہ دار نہیں کسی بھی رجسٹرڈ استعمال کنندہ سے متعلقہ خدمات کے دوران کسی بھی موقع پر، bvpn.com ، bvpn.comکو ادا کردہ رقم کے علاوہ کسی بھی مالی نقصان کا ذمہ دار نہ ہو گا۔
آپ متفق ہوں گے کہ :
-
آپ ہماری خدمات کسی کو ہیک کرنے،یا کسی کے کمپیوٹرز،آلات،سرورز یا نیٹ ورکس پر حملہ کرنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات اسکین ( پورٹ اسکیننگ) یا دوسرے کمپیوٹروں، آلات،سرورز یا نیٹ ورکس میں ڈالنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات کسی کو کسی طرح کے وائرسوں،ٹروجنز،ورمز یا دوسری طرح کے مال وئیر یا نقصان آور سافٹ وئیر تقسیم کرنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی حمایت یا حوصلہ افزائی کرنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات کسی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت یا حوصلہ افزائی کرنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات خریدنے،بیچنے،منتقل، یا بچوں کی فحش نگاری یا کسی اور طرح کا غیرقانونی مواد تقسیم کرنے یا کسی وصول کرنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
آپ ہماری خدمات کسی کو سپیم ،نفرت بھری ای میلز،ناپسندیدہ ایس ایم ایس یا سکیم پر مبنی مواد وغیرہ بھیجنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
-
ہم اپنی استعما ل کے قواعد وضوابط میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
-
اگر ہمیں کسی استعمال کنندہ،کمپنیوں یا انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی کسی غیر قانونی سرگرمی کی شکایت پر ہم کسی بھی وقت بغیر کو ئی اطلاع یا ری فنڈ دئیے آپ کا اکاؤنٹ ختم کر سکتے ہیں۔
-
ہم دو ہفتے کے نوٹس پر خدمات روکنے کا حق رکھتے ہیں۔ری فنڈ صرف خدمات ختم کرنے دوران خریدی گئی خدمات پر دستیاب ہوگا۔